آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی اربعین کمیٹی کے منتظمین نے میرجاوہ پر واقع امام رضا(ع) کمپلیکس کے دورے کے دوران زائرین کو دی جانے والی خدمات کا بغور جائزہ لیا ،اس دورے میں ملک کے مقدس مقامات کے ادارہ توسیع و ترقی اور تعمیر نو کے سربراہ جناب محمد جلال مآب،صوبہ سیستان و بلوچستان کی گورنریٹ کے سیکورٹی اور انتظامی انچارج جناب حسینی ،ایران کی اربعین کمیٹی کے معاون جناب محمودی،میرجاوہ شہر کے گورنر اور صوبائی حکام شامل تھے۔
اس دورے کے دوران اربعین کمیٹی کے منتظمین اور دیگر حکام کو امام رضا(ع) کمپلیکس کی سہولیات اور خدمات سے آگاہ کیا گیا ،اس کے علاوہ چہلم امام حسین(ع) پر تشریف لانے والے پاکستانی زائرین کو مناسب خدمات فراہم کرنے کے لئے کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔
آپ کا تبصرہ