افغانستان سے بھاری سرمایہ کاری کو اسپیشل اکنامک زون سرخس کی طرف راغب کرنا

اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے افغانستان سے غیرملکی سرمایہ کاری کوسرخس میں راغب کرنے اوراس سلسلے میں معاہدے طے پانے کی اطلاع دی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جناب محمد رضا رجبی مقدم نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بہت ساری کاوشوں اور ہمسایہ ملک افغانستان کے بڑے سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ذاتی دلچسپی کے بعد مینی ریفائنری اورایندھن و توانائی کو ذخیرہ کرنے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

 انہوں نے مزید یہ بتایا کہ یہ سرمایہ کاری ساڑھے چار ایکڑ اراضی پر کی گئی ہے اور ابتدائی مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد اس پر عمل درآمد کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے ،امید ہے کہ اس منصوبے کا ابتدائی مرحلہ 2025 کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا۔

اسپیشل اکنامک زون سرخس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری کا حجم تقریباً دس ملین ڈالر ہے اور اس منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں تقریباً تیس افراد کو روزگار دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ سرخس اقتصادی زون میں مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں بھیجنے کے لئے پہلے مرحلے میں افغان تاجرفوڈ انڈسٹری کے شعبے میں مصنوعات کی پروسیسنگ اور پیکنگ پر کام کر سکتے ہیں ،اس سلسلے میں ’’تل‘‘ کی پروسیسنگ کو بطور مثال پیش کیا جا سکتا ہے جو انتہائی منافع بخش کام ہے ۔

اور ان سرمایہ کاروں کے لئے دوسرا شعبہ ایندھن اور توانائی یعنی تیل اور گیس کا شعبہ ہو سکتا ہے ۔

ایران ، افغانستان اور پاکستان  کے مابین مشترکہ کسورشیم کے قیام  اور ہرات، مزار شریف اور لاہور جیسے شہروں کو اسپیشل اکنامک زون سرخس سے منسلک کرنے کے ساتھ ساتھ جو کہ ریل کے ذریعے وسطیٰ ایشیا سے جڑا ہوا ہے ،خوراک اور خام مال کو وسطیٰ ایشیا سے اسپیشل اکنامک زون سرخس میں درآمد کیا جا سکتا ہے اور پروسیسنگ کے بعد افغانستان برآمد کیا جا سکتا ہے ۔

جناب رجبی مقدم نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فی الحال اسپیشل اکنامک زون سرخس میں اقتصادی طور پر قابل عمل متعدد منصوبے منظور کئے جا چکے ہیں۔

اسپیشل اکنامک زون کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنی گفتگو کے اختتام پر کہا کہ سرخس میں بین الاقوامی معیارات سے کہیں گنا بہتر کوالٹی کا وافر مقدار میں گندھک دستیاب ہے جس کے سب سے بڑے صارفین چین اور پاکستان ہیں ،فی الحال اس سلسلے میں کئی صنعتی یونٹس کام کر رہے ہیں جس سے اسپیشل اکنامک زون سرخس کی گندھک بیسڈ سائٹ پر ایک بڑا گندھک انڈسٹریل ٹاؤن قائم کرنے کی راہ ہموار ہو گی۔

News Code 6817

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha