آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کے علمی و تحقیقی گروپ کے پہلے اجلاس میں بین الاقوامی تحقیقی ترجیحات کا جائزہ

آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کے علمی و تحقیقی گروپ کے پہلے اجلاس میں بین الاقوامی تحقیقی ترجیحات کے تعیّن اور تحقیق کو عملی جامعہ پہنانے پر توجہ مرکوز کی گئی، واضح رہے کہ یہ اجلاس آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ڈیپارٹمنٹ کی میزبانی میں منعقد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مؤرخہ 21 جون2025 بروز ہفتہ کو ثامن بلڈنگ کے شہید فخری زادہ ہال میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کےشعبہ تحقیق کے سربراہان اور معاونین نے شرکت فرمائی۔ 
بین الاقوامی میدان میں عملی تحقیق پر توجہ کی ضرورت
اس اجلاس کے دوران آستان قدس رضوی کی بین الاقوامی تحقیقی ترجیحات کے تعیّن کے مسئلہ کو زیر بحث لایا گیا اور اراکین کی جانب سے نئی تجاویز بھی پیش کیں جن کا بغور جائزہ لیا گیا۔ 
ان تحقیقات کوعملی نقطہ نظرکے ساتھ زیر بحث لایا گیا اور آستان قدس رضوی کے مختلف شعبوں میں ان تحقیقات کے نفاذ پر تاکید کی گئی ،اس نقطہ نظر کا مقصد مطالعات سے حاصلہ نتائج کو عملی صورت دینا اوربین الاقوامی زائرین خصوصاً عراقی اور افغان زائرین کو دی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔ 
ملک کے علمی مراکز سے تحقیقی منصوبوں کی جمع آوری
اجلاس کو جاری رکھتے ہوئے یہ طے پایا کہ مختلف اداروں اور علمی مراکز سے تحقیقی منصوبوں اور تجاویز کی جمع آوری کے لئے ملکی سطح پر کال دی جائے اور پھر ان منصوبوں کی جانچ پڑتال اور انتخاب کے بعدان منصوبوں کو عملی صورت دی جائے ۔ 
اجلاس میں حاضر اراکین نے ایسے تحقیقی منصوبوں کے انتخاب پر زور دیا جنہیں عملی صورت دی جاسکے اور آستان قدس رضوی کی سرگرمیوں کی توسیع و ترقی کے لئے مفید ثابت ہوں ۔ 
اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ ماضی میں کی جانے والی تحقیقات اور مطالعات مؤثراقدامات کی راہ کو ہموار کر سکتے ہیں۔ 

News Code 6669

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha