بسمالله الرحمن الرحیم
بچوں کی قاتل منحوس صیہونی رجیم کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور فوج کے بہادر جرنیلوں، ممتاز سائنسدانوں اور متعددخواتین اورمعصوم بچوں کوشہید کرنے کے ہولناک اور غیرانسانی جرائم نے ایک بار پھر اس جعلی ریاست کی خباثت سے بھری فطرت اور ایران دشمنی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے ۔
وہ ریاست جو خطے میں بدامنی اور مظلوم قوموں کا خون بہا کر اپنے جعلی اور ناجائز وجود کو بقا دینا چاہتی ہے اس نے ایک بار پھر ہولناک جرم کا ارتکاب کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے لئے کسی بھی گھناؤنے اور غیرانسانی عمل سے گریز نہیں کرے گی؛بلا شبہہ یہ وحشیانہ عمل ریاستی دہشت گردی ہے اور تمام انسانی اقدار،بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے ۔
ایران کی عظیم قوم جس نے نشیب و فراز سے بھری اپنی پوری تاریخ میں ظلم و سامراج کے خلاف ڈٹ جانے کو ہمیشہ ایک اٹل اصول کے طور پر منتخب کیا ہے ،اس بار پھر اتحاد، ہم دلی،بصیرت اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکیمانہ رہنمائی پریقین رکھتے ہوئے اس جرم کا منہ توڑ اور صیہونیوں کو پشیمان کرنے والا جواب دے گی۔
ایران امام رضا(ع) کا ایران ہے یہ نورانی اور ملکوتی سرزمین حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی خاص عنایات اور ولی فقیہ کی ہدایت و رہنمائی میں تاریخ کے سخت ترین امتحانات سے سرخرو ہو کر نکلی ہے اور اس بار بھی بلا شبہ مومن و مجاہد قوم کی دعاؤں اور اسلام کے مجاہد سپوتوں کی بے لوث اور انتھک کوششوں سے حتمی فتح اور کامیابی حاصل کرے گی۔
میں ثامن الحجج حضرت امام علی علیہ آلاف التحیۃ والثناء کے روضہ منورہ پر اس ناقابل معافی جرم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،شہید ہونے والے کمانڈرز اور سائنسدانوں میں کچھ شہداء حضرت امام علی رضا(ع) کے خادم بھی تھے ،میں اس غم اور مصیبت کی گھڑی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی،شہداء کے معزز گھرانوں،عظیم ایرانی قوم اور حضرت امام علی رضا(ع) کے خادمین کو تعزیت اور مبارک باد پیش کرتا ہوں اور خداوند منّان سے شہداء کے درجات کی بلندی اور سوگواروں کے لئے صبر و اجر عظیم کے لئے دعا گو ہوں۔
احمد مروی
متولی آستان قدس رضوی
آپ کا تبصرہ