آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) کے مذمتی بیان کا متن کچھ اس طرح ہے :
بسم الله الرحمن الرحیم
’’مِنَ المُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا ‘‘
دلوں کا سردار
حاج قاسم سلیمانی:
’’آج حسین بن علی(ع) کا مرکز ایران ہے ، جان لو کہ اسلامی جمہوریہ ایران حرم ہے‘‘
صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں شیہد ہونے والے متعدد جرنیل،ممتاز سائنسدان اور عزیز ہم وطنوں کی مظلومانہ شہادت پر حضرت ولی عصر(عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف)، رہبر معظم انقلاب اسلامی، ملک کی علمی اور یونیورسٹی کمیونٹی اور ایران کی شہید پرور قوم کو مبارک باد اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔
بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا(ع) ان عزیز ہم وطنوں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ ان جرائم کے مرتکب اور سہولت کاروں کو کڑی سزا دی جائے ۔
توقع کرتے ہیں ملک کی علمی اور یونیورسٹی کمیونٹی کے تمام دانشور اور با صلاحیت افراد قومی اور بین الاقوامی سطح پر دین اور انقلاب کے اہداف اوراقدار کی علمی اور صدقِ دل سے دفاع کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ کاوشیں کریں گے ،کیونکہ خدا نہ کرے اگر ہم سے کوتاہی ہو تو تلافی کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔
جیسا کہ رہبر کبیر انقلاب نے فرمایا تھا کہ اگر تم ہمیں قتل کرو گے تو ہماری قوم مزید بیدار ہوگی،ان بزدلانہ کاروائیوں اور قتل و غارت گریوں سے اس سرزمین کے شہید سائنسدانوں کا علم و تحقیق کا راستہ مزید قوت و طاقت سے جاری رہے گا۔ انشاء اللہ
خدائے بزرگ و برتر سے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
’’اللّهمَّعَجِّلْلِوَلِیِّڪَالفَرَج‘‘
آپ کا تبصرہ