نئے شمسی سال کے آغاز پر حرم امام رضا(ع) میں بیس لاکھ زائرین و مجاورین کی آمد متوقع ہے

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے بتایا کہ نئے شمسی سال کے آغاز کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں بیس لاکھ زائرین و مجاورین کی آمد متوقع ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفیٰ فیضی نے پریس کانفرنس کے دوران ایّام نوروز کے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کے  خدام  دو مہینے پہلے سے ماہ مبارک رمضان اور نئے شمسی سال کے لئے تیاریاں کر رہے تھے تاکہ زائرین کو ان دو مناسبتوں پر بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ 

جناب فیضی نے   کہا کہ آستان قدس رضوی کے متولی کی تاکیدات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے اس سال نئے شمسی سال کا آغاز اس مہینے سے ہو رہا ہے جسے قرآن کی بہار کہا جاتا ہے  اس لئے بہار میں بہار ہے اس لئے اس موضوع کو مدّ نظر رکھتے ہوئے خصوصی پروگرام  تیار کئے گئے ہیں۔

حرم امام رضا(ع) میں ماہ رمضان کے پروگراموں کی محوریت قرآن کریم ہے

 آستان قدس کے نائب متولی نے بتایا  کہ ماہ رمضان کے ایّام میں اہم اور مرکزی پروگراموں کا محور قرآن کریم ہے، ان قرآنی پروگراموں کو مختلف طریقوں سے نماز صبح سے لے کر رات گئےتک منعقد کیا جاتا ہے ۔

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے بتایا کہ گذشتہ  برسوں  کی طرح اس سال بھی حجت الاسلام والمسلمین استاد محسن قرائتی کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ،جن کے ذریعہ نہ فقط عمومی سطح پر قرآنی پروگرام  منعقد کئے جارہے ہیں بلکہ خصوصی پروگرام  بھی منعقد ہورہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ دعاؤں اور مناجات خوانی کے پروگرامز حرم امام رضا(ع) کے رواق امام خمینی(رحن) اور دیگر مقدس مقامات پر منعقد کئے جا رہے ہیں جنہیں نوجوانوں کی طرف سے بھرپور انداز میں سراہا جا رہا ہے اور پسند کیا جارہا ہے ۔

جناب فیضی نے شب  قدر کے پروگراموں کو ماہ رمضان کے مرکزی پروگرام جانتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شب   قدر کے دوران مجالس عزاء کا انعقاد، دعاؤں کی قرائت اورمخصوص اعمال انجام دیئے جائیں گے ۔

 نئے سال کے آغاز کے لئے خصوصی پروگراموں کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے بتایا کہ نئے شمسی سال کے آغاز کے وقت گذشتہ  برسوں کی طرح کثیر تعداد میں زائرین و مجاورین حرم امام رضا(ع) میں مشرف ہوں ، اس لئے اس خاص موقع کے لئے خصوصی پروگرام   تیار کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ زائرین کی عزت و وقار اور کرامت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے کوشش کی گئی ہے کہ زائرین کو آرام دہ ماحول فراہم کیا جائے تاکہ اطمینان کے ساتھ زیارت سے مشرف ہو سکیں۔

زائرین کے لئے افطار کے خصوصی اہتمام

آستان قدس  کے نائب متولی نے  کہا حرم امام رضا(ع) میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے زائرین و مجاورین کے لئے افطار کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا ہے ،سب سےبڑا دسترخوان کریم اہلبیت حضرت امام حسن مجتبیٰ(ع) کی ولادت باسعادت پر بچھایا گیا البتہ افطاری دینے کا یہ سلسلہ ماہ رمضان کے اختتام تک چلتا رہے گا۔

واضح رہے کہ حرم امام رضا(ع) کے باب الہادی(ع) اور باب الکاظم(ع) پر ہر رات افطار کے لئے دسترخوان بچھایا جاتا ہے اور اس موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی بھی موجود ہوتے ہیں  اور زائرین و مجاورین کے ساتھ افطار   کرتے ہیں ۔

News Code 6009

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha