حرم امام رضا(ع) میں ماہ رجب کے اعتکاف کے لئے ابتدائی رجسٹریشن کا آغاز

حرم امام رضا علیہ السلام کے سربراہ اعلیٰ نے بتایا کہ حرم مطہر رضوی میں ماہ رجب المرجب کے اعتکاف کے لئے مؤرخہ ۱۴ دسمبر سے ابتدائی رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا (ع) کے سربراہ اعلیٰ  مصطفیٰ فیضی نے ماہ رجب المرجب کے اعتکاف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خدا کی رحمت و مغفرت کا مہینہ یعنی ماہ رجب نزدیک ہے اور اس مہینہ میں اعتکاف کے روحانی و معنوی مراسم میں شرکت کے لئے مؤرخہ ۱۴ دسمبر۲۰۲۳  سے ۲۷ دسمبر تک سایٹ ETEKAF.RAZAVI.IR یا میسج سیسٹم نمبر۵۰۰۰۰۴۸۰۳۰  پر ۸ کا عدد میسج کر کے اپنا نام اندراج کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اعتکاف کے روحانی و معنوی مراسم میں فقط دو ہزار افراد کے شرکت کرنے کی گنجائش ہے ،اعتکاف کا آغاز امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دن سے ہو گا اور تین دن تک جاری رہے گا،اعتکاف کے روحانی و معنوی مراسم مسجد جامع گوہر شاد، مسجد صدیقی ھا اور مسجد ملا ہاشم میں منعقد کئے جائیں گے۔

 حرم مطہر رضوی کے منتظم اعلی فیضی نے مزید  بتایا کہ ابتدائی نام اندراج کروانے والے افراد میں سے قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب کیا جائے گا اور منتخب افراد کو دو فروری تک اعتکاف کی سایٹ یا ان کے موبائل نمبر پر میسج کر دیا جائے گا۔

حرم امام رضا(ع) کے سربراہ اعلیٰ نے بتایا کہ اعتکاف میں شرکت کرنے والے افراد کے لئے قرآن کریم کی محافل،مجالس و مصائب اہلبیت اورمعرفتی نشستیں وغیرہ منعقد کی جائیں گی اس کے علاوہ معتکفین کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے سحری و افطاری بھی دی جائے گی۔

 یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اعتکاف کے روحانی مراسم تین دن تک حرم امام رضا(ع) میں اور آستان قدس رضوی سے وابستہ مساجد میں منعقد کئے جائیں گے،اعتکاف میں شرکت کے خواہشمند افراد اس سلسلے میں اپنے سوالات پوچھنے کے لئے ۱۰۵۱۳۲۰۰۹۵۲   نمبر پر رابطہ فرما سکتے ہیں۔
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، اعتکاف،،ا،

مآخذ: آستان نیوز
News Code 426

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha