عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے بتایا کہ ان رسومات کی رجسٹریشن کے حوالے سے ۲۰۲۲ کے دوران آستان قدس رضوی کے میوزیمز ماہرین کی صوبہ خراسان رضوی کے ثقافتی ورثہ،دستکاری اور سیاحت کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے درمیان بات چیت ہوئی تھی جسے صوبہ خراسان رضوی کی رجسٹریشن کمیٹی میں پیش کیا گیا اور اس پر سب نے اتفاق رای کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ ان رسومات کی رجسٹریشن کی ابتدائی فائل ۲۰۲۱ میں آستان قدس رضوی میوزیم کے مطالعاتی شعبے میں تیار کی گئی تھی اور آرکائیو میں موجود دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کمیٹی کو بھیجی گئی جس میں تصاویر،پرانی دستاویزات اور تحریری ذرائع شامل تھے۔
حجت الاسلام حسینی نے اس فائل کو قومی رجسٹریشن کونسل بھیجنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعارفی اور دفاعی میٹنگز کے انعقاد کے بعدرواں سال میں قومی تقریب کے عنوان سے رجسٹر کر لیا گیا۔
صفوی دورحکومت سے شروع کی جانے والی خطبہ خوانی کی روایتی رسم کا تعارف
عام معنوں میں حرم امام رضا علیہ السلام میں خطبہ خوانی یا خطبہ پڑھنے سے مراد؛خدا کی حمد و ثنا اورپیغمبر اکرم(ص) اور آئمہ معصومین علیہم السلام پر درود و سلام بھیجنا ہے ۔
صفوی دورحکومت سے خطبہ خوانی کی یہ رسم رائج ہوئی اور آستان قدس رضوی میں موجود دستاویزات کے مطابق؛حرم امام رضا(ع) میں ’’خطیب‘‘ ہونا ایک ملازمات شمار کی جاتی تھی اور بعض وقف ناموں میں اس کام کے لئے تنخواہوں کا بھی ذکر ملتا ہے ۔
خاص معنوں میں خطبہ خوانی سے مراد شب عاشور اور شب شہادت امام رضا(ع) میں عزاداری کا انعقاد ہے ۔
خطبہ خوانی کی روایتی رسم،حرم امام رضا(ع) کے خادموں،حافظوں اور سربراہان کے ذریعہ ادا کی جاتی ہے اس لئے اس روایتی رسم کو ’’امام رضا(ع) کے غلاموں کی تقریب‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ خطبہ خوانی کی یہ روایتی تقریب حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی میں جوکہ حرم کا سب سے قدیمی صحن جانا جاتا ہے منعقد کی جاتی ہے ۔
صفّہ کی ہزار سالہ پرانی روایت کا تعارف
صفا کی تقریب تلاوت قرآن کریم کے حوالے سے بہت اہم تقریب جانی جاتی ہے جو کہ ہزار سال سے پرانی ہے۔
یہ تقریب ہر روز حرم امام رضا(ع) کے خادموں کے توسط سے دو شفٹوں میں یعنی طلوع خورشید کے آدھا گھنٹہ بعد اورنماز مغرب و عشاء کے فوراً بعد منعقد کی جاتی ہے ۔
صفّہ کی تقریب دوحصوں پر مشتمل ہے ایک حصے میں قرآن کریم کی تلاوت اور دوسرے حصے میں خواجہ نصیر الدّین طوسی کے امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی شان میں کہے گئے چودہ بند پڑھے جاتے ہیں۔
یہ تقریب حرم امام رضا علیہ السلام کے چودہ خدّام حافظوں اور ادارہ قالین کے چند ایک خادموں کے ذریعہ حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالحفّاظ اور بعض اوقات رواق دارالسّلام میں منعقد کی جاتی ہے ۔
آپ کا تبصرہ