آستان قدس رضوی کے ادارہ اوقاف کی پیدواری فاؤنڈیشن کے سربراہ نے خصوصی اقتصادی خطے سرخس کو ایک آزاد زون میں تبدیل کرنے کےحوالے سے شوریٰ نگہبان کونسل میں پارلیمنٹ کی قرار داد منظور ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے کے انتظامی امور کے حوالے سے آستان قدس رضوی کے دو اہم مقاصد خطے میں روزگار کی فراہمی اورقومی معیشت میں ترقی ہے ۔