رضوی طرز زندگی

  • رضوی سیرت  اور تعلیمات کو آفاقی بنانے کے لئے غیرمعمولی ذہانت کے حامل افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ضروری ہے

    رضوی سیرت اور تعلیمات کو آفاقی بنانے کے لئے غیرمعمولی ذہانت کے حامل افراد کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ضروری ہے

    حضرت امام علی رضا(ع) سے محبت و عقیدت کی کوئی حد ومرز نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر سے کثیر تعداد میں زائرین حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں،رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حرم امام رضا(ع) سے وابستہ مجموعے آستان قدس رضوی کے متولی اور سرپرست اعلیٰ کو اس مجموعہ کی ذمہ داری سونپتے وقت مذہبی اور علمی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی تاکید کی اور آستان قدس کو بے پناہ توانائيوں اورگنجا‏‏‏‏ئشوں کا حامل قرار دیتے ہوئے فرمایا تھا کہ یہ مجموعہ عالمی سطح پرمذہبی علمی اور ثقافتی حوالے سے بہت زیادہ مؤثر واقع ہو سکتا ہے ۔