حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں ’’صدف نجابت‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی اجلاس اور حضرت زہراء(س) کے لئے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلام سے مشرف ہونے والی ایک جرمن خاتون نے بھی شرکت کی۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے تمام خادموں کایہ فرض بنتا ہے کہ وہ ایسی شرائط فراہم کریں جن سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے ساتھ لوگوں کا تعلق گہرا اور مضبوط ہو۔