حرم امام رضا علیہ السلام کا صحن آزادی فتح علی شاہ قاجار کے حکم پر تعمیر کیا گیا ، اس صحن کی سجاوٹ کا کام قاجاریوں کے دورحکومت کے آخر تک جاری رہا،یہی وجہ ہےکہ اس صحن کی سجاوٹ اور بناوٹ قاجاریوں کی عمارت کی عکاس ہے ،صحن آزادی کے بیرونی حصے کا کام پہلوی دورحکومت میں جناب محمد حسن رضوی کے ذوق اور انداز کے مطابق انجام دیا گیا جو کہ روایتی نظام تعلیم کے آخری فنکاروں میں سے تھے انہوں نے روایتی فن تعمیر میں جدید فن تعمیر کا استعمال کیا ،اس فنکار کا رجحان تیموری اور صفوی دور حکومت کے کتبوں کے احیاء میں تھا ،صحن آزادی کے کتبے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس مجموعہ میں آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی کاوشوں سے ’’کتیبہ ہای صحن آزادی‘‘ نامی کتاب سے چند ایک تصاویر کا منتخب کر کے نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha