-
پیغمبر اکرم(ص) اور امام رضا(ع) کی سیرت میں اسلامی معاشرے کی تعمیر عزت و وقار پر مبنی ہے
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ پیغمبر اکرم(ص) اور امام رضا(ع) کی سیرت میں انسانوں کی ہدایت و راہنمائی اور اسلامی معاشرے کی تعمیرکرامت اور عزت و وقار پر مبنی ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے کتبے اور بنرز آویزاں کئے گئے
حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی ولادت با سعادت اور عشرہ کرامت کے آغاز کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے مختلف صحنوں میں بنرز اور کتبے نصب کئے گئے، واضح رہے کہ اس بابرکت موقع پر زائرین کی کثیر تعداد اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام مشرف ہو رہی ہے ۔
-
ملک میں سب سے بڑے رضوی پرچم کو لہرانے کی تقریب کا انعقاد
عشرہ کرامت کی مناسبت سے امام رضا(ع) سے منسوب ملک کے سب سے بڑے سبز پرچم کومؤرخہ 29 اپریل2025 بروز سوموار کو تہران کے ایک محلے عباس آباد میں لہرانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے متولی اور خادمین نے شرکت فرمائی۔
-
حرم امام رضا(ع) کے رواق حضرت معصومہ(س) کا تعارف
رواق حضرت معصومہ(س) امام رضا(ع) کے سرمبارک اورقبر مطہر کے مغربی سرداب کی جانب رواق دارالولایہ کے نچلے فلور میں واقع ہے ، اس رواق(ہال) کے مشرقی حصے میں چاندی سے بنی ایک کھڑی بھی لگی ہوئی جسے قبر امام رضا(ع) کے نزدیک ترین جگہوں میں سے شمار کیا جاتا ہے ،رواق حضرت معصومہ(س) کو مختلف پینٹنگز،آئینہ کاری،پتھر اور چونے کے مختلف ڈیزائنز سے سجایا گیا ہے ۔
-
عشرہ کرامت کی مناسبت سے امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی صفائی
عشرہ کرامت اور ولادت با سعادت حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی مناسبت سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ضریح مطہر کی صفائی ستھرائی انجام دی گئی جس میں آستان قدس رضوی کے متولی، علمائے کرام،شہداء کے اہلخانہ اور خادمین نے شرکت فرمائی۔