حرم امام رضا(ع) میں مغربی ایشیا کی ممتاز خواتین کے لئے کانفرنس کا انعقاد

ہفتے میں بدھ کا دن حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے خاص ہے اس مناسبت سے مغربی ایشیا کے عرب ممالک کی دانشور اور ممتاز خواتین کے لئے ’’عاشورائی خواتین ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد ہوا،واضح رہے کہ یہ تقریب حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس کانفرنس کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں کیا گیا جس کا مقصد اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا اور ولائی نسل کی تربیت میں خواتین کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ، اس تقریب میں عراق، بحرین، لبنان اور شام کی 100 سے زائد ممتاز اور مومنہ خواتین نےشرکت فرمائی۔ 

تقریب کے دوران لبنان سے تعلق رکھنے والی محترمہ خانم تغرید محمد جونی نے حضرت زینب (س) کے آئیڈیل کردارکے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نہ فقط اولاد کی تربیت کرنے میں بلکہ اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔

انہوں نے حضرت زینب (س) کی طرز زندگی کو مسلم خواتین کی ثابت قدمی اور ولایت پذیری کا بہترین نمونہ قرار دیا۔ 

تقریب کو جاری رکھتے ہوئے بحرین سے تعلق رکھنے والی خاتون محترمہ خانم رجا ام ہادی نے اہلبیت عصمت و طہارت(ع) کی مدح و ثنا کر کے اپنے عقیدت و محبت کا اظہار کیا ۔ 

یہ تقریب خطے کی عاشورائی خواتین کے مابین ثقافتی روابط مستحکم بنانے اور عالم اسلام کے ثقافتی محاذ پر خواتین کی مؤثر اور الہام بخش موجودگی کی علامت تھا،یہ وہی خواتین ہیں جو حضرت زینب (س) کی پیروی کرتے ہوئے عاشورا کےپیغامات کودنیا بھر میں فروغ دے رہی ہیں اور ساتھ میں انقلابی  اور مومن نسل کی تربیت کی ذمہ داری کےفرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔ 

News Code 6733

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha