رضوی ہاسپٹل میں بانجھ پن کے علاج  کےلئے مشرقی ایران کے سب سے بڑے مرکز کا افتتاح

حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی، اور ایران کے وزیر صحت کی موجودگی میں ایران کے مشرقی شہر مشہد مقدس میں واقع رضوی ہاسپٹل کے اندر’’بشری‘‘نام سےبانجھ پن کے علاج(IVF) کےلئے سب سے بڑے پرائیوٹ مرکز کا افتتاح کیا گیا ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس افتتاحی تقریب کا انعقاد رضوی ہاسپٹل کے کانفرنس ہال میں کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی، وزیرصحت ڈاکٹر بہرام عین اللھی،آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفی فیضی،رضوی ہاسپٹل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر فریدون نوحی،ہاسپٹل کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹرمحسن محور،مشہد مقدس کی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمودشبستری اور ڈآکٹروں اور ماہرین صحت کی ایک بڑی تعداد  نے شرکت فرمائی۔

بانجھ پن کے علاج کے اس خصوصی مرکز کی تعمیر کا کام آستان قدس رضوی کے متولی کی جانب سے آبادی میں اضافہ کے لئے کی جانے والی تاکید ات کی بنیاد پر اگست  ۲۰۲۲  سے شروع کیا گیا ،جس کا مقصدبچوں کی پیدایش سے متعلق پالیسیوں کا نفاذ،بانجھ پن کا شکار ہونے والے جوڑوں کے علاج کے لئے مدد فراہم کرنا،نیزرضوی ہاسپٹل میں بانجھ پن کے شعبے میں دی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنانااور زیادہ سے زیادہ مریضوں کے علاج کے لئے جگہ فراہم کرنا ہے ۔

بانجھ پن کا خصوصی مرکز ’’بشری‘‘ جدید ترین طبی آلات وسائل سے لیس ہے جس میں ملکی و غیرملکی مریضوں کو گائنی کولوجسٹ،بانجھ پن،ایمبریالوجی،یورولوجی،جینیات،آنکولوجی اور سائیکالوجی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے انتہائی ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کے ذریعہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں ، بانجھ کے اس طبی مرکز کو ۲ہزار۹۰۰ مربع میٹررقبے پر تیار کیا گیا ہے ۔

بشری طبی مرکز کے الگ ا لگ شعبوں اور یونٹوں میں بانجھ پن کے علاج کے لئے خصوصی کلینک،IVFڈیپارٹمنٹ ،آپریشن تھییٹرز،خصوصی لیبارٹری،بانجھ سے متعلق مشاورتی کلینک،غیرملکی مریضوں کو ایڈمٹ کرنے کا خصوصی ڈیپارٹمنٹ(IPD)،قانونی ڈیپارٹمنٹ اور میڈیکل اسٹورز شامل ہیں  

اس خصوصی مرکز میں دنیا میں رائج بانجھ پن کے علاج کے تمام طریقے پائے جاتے ہیں؛آستان ترین علاج سے لے کرجدید ترین علاج جیسے IUI,IVF, ،مائیکرو انجکشن ، Embryo donationجنین عطیہ کرنے،متبادل بچہ دانی یا بیضہ دانی،اسپرمز اور بیضوں کو منجمد کرنے،بیضہ دانی کاپی آر پی،ہسٹروسکوپی،لیپروسکوپی،اینڈومیٹریوما اوراینڈومیٹرائیوما کی سرجری جیسے امور شامل ہیں   ۔

واضح رہے کہ ملک کے مشرقی شہر مشہد مقدس میں بانجھ پن کے علاج کے سب سے بڑے مرکز کے افتتاح کے ساتھ ہی رضوی ہاسپٹل میں ملٹی اسٹوری پارکینگ پروجیکٹ اور ایم آرآئی ڈیپارٹمنٹ کا ترقیاتی منصوبہ بھی مکمل ہو گیا۔

News Code 4395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha