بسمہ تعالیٰ
مجاہد اور انقلابی مبارز مرحوم سید احمد موسوی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔ وہ بلند مرتبہ شہید امیر موسوی کے والد تھے، جو مسلح افواج کے سابق سربراہِ جنرل اسٹاف تھے۔
مرحوم نے اپنی بابرکت زندگی اسلام اور اسلامی انقلاب کے آرمانوں کی پاسداری کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے ایک ایسے مؤمن اور مجاہد فرزند کی تربیت کی جس نے اسلامی ایران کی سربلندی کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے شہادت کا بلند مقام حاصل کیا۔ اس طرح مرحوم نے اس سرزمین کے خدمت گزاروں کی فہرست میں اپنا نیک نام ہمیشہ کے لیے ثبت کر دیا۔
حضرت ثامن الحجج، امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ آلاف التحیۃ والثناء کے نورانی روضے کے جوار میں، بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس صابر اور فداکار والد کو اپنی وسیع رحمت سے نوازے، انہیں اپنے شہید فرزند کی ہم جواری عطا فرمائے اور پسماندگان کو اجر و صبر عطا کرے۔
احمد مروی
متولی آستان قدس رضوی
آپ کا تبصرہ