حرم امام رضا (ع) کے شعبۂ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ زائرین کی سہولت کے لئے ”سفارتی زیارت“ کے عنوان سے ہم ایک پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں جو زیارت کے متمنی افراد کیلئے مفت ویزا فراہم کرے گا، جسکے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف ملکوں میں موجود خانۂ فرہنگ میں زیارت، نذر اور وقف کیلئے ادارہ قائم کئے جائیں گے۔