روضہ مقدس حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران کربلا کے نواحی شہر ہندیہ میں (۴۵) سے زیادہ ختم قرآن محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کرکوک یونیورسٹی میں منعقد کئے جانے والے تیسرے سالانہ العقیلہ (سلام اللہ علیہا) فیسٹیول کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر دوران تعلیم عراقی عبایا کی ملتزم ۲۰۰ طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا۔
سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک امام الحسین علیہ السلام اور حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کو بڑے پیمانے پر سجایا جا رہا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وفد کی پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول میں بھرپور شرکت جاری ہے۔ وفد نے پہلے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کئے جانے والے ریسرچ سیشن میں شرکت کی۔ یہ ریسرچ سیشن سیدہ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ سے متعلق تھا۔