ماہ مقدس رمضان کی آخری شب جمعہ لاکھوں زائرین کربلا مقدسہ آنے اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری دینے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے زیارت کی دینی اور ثقافتی حیثیت اور مقام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشہد مقدس میں لاکھوں زائرین کا اجتماع خصوصا نوروز جیسے ایّام میں ملکی سطح پر سب سے بڑا دینی اور ثقافتی اجتماع جانا جاتا ہے اس لئے اس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔