جس دن سے انسان نے تاریخ کولکھنا اور مرتب کرنا شروع کیا اسی دن سے مختلف جغرافیائی مقامات کے لئے ناموں کا بھی انتخاب کیا،ان میں سے ایک ایران کے جنوب میں واقع آبی گزرگاہ ہے جو ایران کے فلات(مرتفع مقامات) کو جزیرہ نما عرب سے جدا کرتی ہے ، یہ زمانہ قدیم کی یادگار ہے جسے ’’دریائے پارس‘‘(بحیرہ فارس) کہا جاتا تھا۔