آستان قدس رضوی کے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ نئے سال کے آغاز میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین مشہد مقدس تشریف لاتے ہیں ،اسی مناسبت سے زائرین کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لئے آستان قدس رضوی نے انتظامی اداروں کے تعاون سے حرم امام رضا علیہ السلام کے اطراف میں ٹیلی کمونیکیشن کے نیٹ ورک مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات انجام دیئے ہیں۔