مؤرخہ 28 جولائی 2025 بروز سوموار کو حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں ’’اذن خدمت‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مشہد مقدس کی بلدیہ کے خادمین نے حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے زائرین کی خدمت کی اجازت طلب کی ، اس تقریب کے دوران حرم امام رضا(ع) کے منتظم اعلیٰ کے معاون جناب محسن داوری اور مشہد مقدس کے میئر جناب محمد رضا قلندر نے خطاب فرمایا۔