حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے رواق غدیر میں شہدائے خدمت؛شہید صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اوران کے شہید ساتھیوں کی یاد میں مجلس تکریم و ترحیم کا انعقاد کیا گیاجس میں اردو زبان زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا جس میں ان کی والدہ ماجدہ کی رحلت پر سید مقاومت اور باقی لواحقین کو تعزیت پیش کی۔