محرمِ امام حسین(ع) کے سوگ میں اردو زبان زائرین اشکبار اور گریہ کناں

محرم الحرام کے پہلے دس دن جو کہ اہلبیت(ع) کے لئے ایّام سوگ ہیں،اس پہلے عشرے کی مناسبت سے اردو زبان زائرین و مجاورین نے حرم امام رضا(ع) میں حاضر ہو کر امام حسین(ع) اور شہدائے کربلا کی یاد میں سوگ منایا ،آنسو بہائے اورماتم داری کی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کےشعبہ برصغیر پاک و ہند کی کاوشوں سے اردو زبان زائرین کے لئے عزاداری کا خصوصی پروگرام رواق غدیر میں منعقد کیا گیا جس میں اردو زبان زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت فرما کر حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) اور کربلا کے شہداء کی یاد کو زندہ کیا۔ 
عزادری کے اس خصوصی پروگرام میں حرم امام رضا علیہ السلام کے خطیب حجت الاسلام عارف حسین تھہیم نے سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین(ع) کے قیام کے اہداف و مقاصد کے موضوع پر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ  حضرت امام حسین(ع) کی وصیت کے مطابق آپ(ع) کے قیام کا بنیادی مقصد یزید کے خلاف امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینا تھا۔
امربالمعروف اور نہی از منکر کے فریضے کو انجام دینا نہ فقط حضرت امام حسین(ع) کے زمانے میں واجب تھا بلکہ ہر دور میں واجب اور ضروری ہے کیونکہ اس فریضہ کو انجام دینے میں اگر کوتاہی کی جائے گی تو معاشرہ میں فساد پھیلے گا۔ 
قابل توجہ ہے کہ مجلس عزاء کے اختتام پر شہدائے کربلا کے سوگ میں حسین زاہدی اور سید عمران علی نقوی نے مرثیے اور نوحے پڑھے۔ 
واضح رہے کہ حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں اردو زبان زائرین و مجاورین کے لئے ہررات مغربین کے فوراً بعد مجلس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ 

News Code 6760

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha