اردو زبان زائرین کی جانب سے شہدائے خدمت کے سوگ میں مجلسِ ترحیم کا انعقاد

حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے والے اردو زبان زائرین کی موجودگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شہید صدر اور ان کے ساتھیوں کے سوگ میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ خادم الرضا(ع)شہید صدر  رئيسی اور ان کے دیگرشہید ساتھیوں یاد میں حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں مجلس ترحیم اور خصوصی تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گيا جس  میں اردو زبان زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت  کی  

مجلس ترحیم کے آغاز میں حرم امام رضا(ع) کے قاری قرآن جناب احمد زادہ نے قرآن کریم کی تلاوت کی۔

حجت الاسلام والمسلمین سید حسن ظفر نقوی نے اس مجلس ترحیم میں جو کہ ہندوستان و پاکستان کے ۶۰۰  سے زائد اردو زبان زائرین کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی ،شہدائے خدمت  بالخصوص شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شخصیت اور زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش اور المناک واقعہ کی وجہ سے پوری امت مسلمہ غمزدہ اور سوگوار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دردناک  اور المناک واقعہ کے بعد مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا اور تعزیتی پیغام بھیجے گئے اس کے علاوہ مختلف ممالک میں شہدائے  خدمت کی بلندی درجات کے لئے مجالس ترحیم کا بھی انعقاد کیا گیا ، یہ سب ان شہداء سے محبت و عقیدت کا  اظہار ہے۔

حجت الاسلام حسن ظفرنقوی نے  کہا کہ آج ایران ایک عالمی طاقت بن چکا ہے جس کی وجہ سے خطے میں طاقت و اقتدارکے حوالے سے کافی تبدیلیاں آئی ہیں جو کہ ’’وعدہ صادق‘‘ آپریشن  کے بعد مزید نمایاں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ مجلسِ تکریم و ترحیم شہدائے خدمت کے اختتام پر سید سجاد حسین موسوی نے نوحہ خوانی کی  

News Code 4457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha