کل بروز بدھ عید الفطر کا پہلا دن ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ الوارف) کے نجف اشرف میں قائم دفتر نے اعلان کیا ہے کہ کل بروز بدھ ۱۰ اپریل کو عید الفطر کا پہلا دن ہے۔

آيت اللہ سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر نے کہا ہے کہ عراق اور اس کے گرد ونواح میں شرعی طور پر رؤیت ہلال ثابت ہونے کی بنیاد پر کل عید الفطر اور ماہ شوال ۱۴۴۵ھ کا پہلا دن ہے۔ ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہم سب کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور عید کی پرمسرت مناسبت کو خیر و برکت قرار دے۔

News Code 4163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha