آستان قدس رضوی کی خصوصی لائبریری کے جغرافیہ سیکشن کے سربراہ نے ان معلوماتی کتب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لائبریری کے اس سیکشن میں ۶۳۰۰ مطبوعہ کتب،۴۷۵۰ نقشے،۱۲۰۰ تھیسزز ،۳۵۰ اٹلس اور۳۰۰ سی ڈیز موجود ہیں۔
جناب مژگان جلیلیان نے بتایا کہ ۲۰۲۳ کے فقط آخری۹ مہینوں میں چار ہزار افراد نے آستان قدس رضوی کی خصوصی لائبریری کے جغرافیہ سیکشن میں پائی جانے والی معلوماتی کتب اور وسائل سے استفادہ کیا،انہوں نے مزید یہ کہا کہ اس عرصے کے دوران ان افراد نےتقریباً ۱۰۰۰۰ کتب اور معلوماتی ذرائع کا مطالعہ کیا۔
مختلف خدماتی کی فراہمی
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لائبریری کا یہ سیکشن صوبہ خراسان رضوی کے جیوگرافی ٹیچرز کی ایسویشن کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور کبھی کبھار جیوگرافی کے اساتذہ اور اس شعبہ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے خصوصی میٹنگز اور علمی ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہےاسی طرح مطالعہ کی جگہ کم ہونے کی وجہ سے اسے پہلے کی جگہ سے مطبوعہ کتب کے سیکشن میں منتقل کر دیا گیاہے ۔
جناب جلیلیان نے بتایا کہ لائبریری کے اس سیکشن میں قارئین کتابوں کا مطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ لائبریری کے دوسرے حصوں کی طرح کتاب امانت کے طور پر ساتھ بھی لے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس جغرافیہ لائبریری کی کتابوں اور معلوماتی وسائل کا تعارف ،لائبریریز آرگنائزیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جا رہا ہے ،اس کے علاوہ لائبریری تشریف لانے والے افراد لائبریری کی دیگر خدمات بشمول کتابوں کا اسکن،پرنٹ،کاپی اور سی ڈیز سے استفادہ کرنے کے ساتھ ساتھ بروز ہفتہ اور جمعرات کوجیو گرافی ماہرین کی مشاورت سے بھی بہرہ مندہوسکتے ہیں۔
جغرافیہ سیکشن کے سربراہ نے بتایا کہ اس سیکشن کا افتتاح ۲۰۲۱ میں کیا گیا جس کا ہدف و مقصدیہ تھا کہ محققین جیوگرافی کے وسائل سے استفادہ کر سکیں۔
قابل توجہ ہے کہ آستان قدس رضوی کی خصوصی لائبریری کا جغرافیہ سیکشن ہفتہ سے بدھ تک صبح۷:۱۵بجے سے ظہر۱۳:۳۰ بجے تک اور جمعرات کے دن صبح۷:۱۵ بجے سے دوپہر۱۲:۳۰ بجے تک کھلا رہتا ہے البتہ سرکاری چھٹیوں پر یہ سیکشن بند ہوتا ہے ۔
قابل توجہ ہے کہ جغرافیہ سیکشن آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے فرسٹ فلور پر واقع ہے ۔
آپ کا تبصرہ