فوٹوگرافر: سیدمرتضی فاطمیان موصولہ اخبار کی تعداد 11
-
حرمِ مطہر رضوی کے غروبِ آفتاب کے منظر میں تین فیروزی گنبد
مسجد گوہرشاد کے گنبد اور مینار، تاریخی مدارس پریزاد اور دودرب کے گنبدوں کے ساتھ ایک دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔ حرمِ مطہر رضوی کے اس حسین منظر میں مشہد کے غروب ہوتے آسمان کے پس منظر میں اسلامی فنِ تعمیر کی عظمت اور ایرانی فن کے دیرپا ورثے کی جھلک نمایاں ہے۔
-
حرمِ مطہر رضوی کے گنبد پر سیاہ پرچم اور فاطمی سوگ کی کتیبوں کی تنصیب
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کی آمد کے ساتھ ہی حرمِ مطہر رضوی کے گنبد پر سوگ کا سیاہ پرچم لہرا دیا گیا ہے، جبکہ امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کے صحنوں کے ایوانوں میں ان ایام کی مناسبت سے خصوصی کتیبے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ اس ملکوتی آستانے کا ماحول سیدۂ دو عالم کے غم و سوگ کی کیفیت سے معطر ہو جائے۔
-
صوبۂ فارس کے شہر لامرد کے شہداء اور جنگی زخمیوں کے اہلِ خانہ کی شہید رہبرِ انقلاب کے مزار پر حاضری
صوبۂ فارس کے شہر لامرد سے صہیونی امریکی جارحیت کے شہداء اور جنگی زخمیوں کے متعدد اہلِ خانہ نے جمعرات، 29 اکتوبر 2026 کو حرمِ مطہر رضوی میں حاضری دی۔ انہوں نے رواق دارالذکر میں شرکت کے بعد شہید رہبرِ انقلاب اسلامی، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے مزار پر حاضری دی اور امام اور انقلابِ اسلامی کے آرمانوں سے اپنی تجدیدِ عہد و وفاداری کا اظہار کیا۔
-
شہادتِ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں عزائی کتبوں اور پرچموں کی تنصیب
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی برسی کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کے صحنوں کو سیاہ پوش کر دیا گیا ہے۔ آستانِ مقدس کے خدام نے عزائی کتبے اور سوگ کے پرچم نصب کرکے حرم مطہر کو مجالسِ عزا اور سوگواری کی تقریبات کے انعقاد کے لیے تیار کیا ہے۔
-
عراقی موکب منتظمین کی حرم امام رضا علیہ السلام میں حاضری
عراقی موکب منتظمین کے ایک گروپ نے اتوار، 18 اکتوبر 2026ء کو امام رضا علیہ السلام کے روضۂ اقدس کی زیارت کی اور حرم رضوی کے رواق دارالذکر میں بھی حاضری دی
-
حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں شہادت کے بنرز کی تنصیب
رسول خدا کے نویں جانشین حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام میں سیاہ بنرز اور سیاہ پرچم نصب کئے گئے اسی طرح غم اور سوگ کی علامت کے طور پر گنبد مطہر پر بھی سیاہ پرچم نصب کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں عشرہ کرامت کی مناسبت سے کتبے اور بنرز آویزاں کئے گئے
حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی ولادت با سعادت اور عشرہ کرامت کے آغاز کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے مختلف صحنوں میں بنرز اور کتبے نصب کئے گئے، واضح رہے کہ اس بابرکت موقع پر زائرین کی کثیر تعداد اپنی عقیدت و محبت کے اظہار کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام مشرف ہو رہی ہے ۔
-
شہادت امام صادق علیہ السلام کے موقع پرحرم مطہر رضوی سیاہ پوش
حضرت امام صادق علیہ السلام کے ایام شہادت کے موقع پر امام رضا علیہ السلام کے حرم کے در و دیوار اور صحن سیاہ پوش ہوگئے ہیں ۔ حرم امام رضا علیہ السلام کے خدام نے سیاہ پرچم اور بینرز آویزاں کرکے
-
جب بادل آسمان حرم کے زائر ہوگئے
نزول رحمت الہی سے امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطپر کے صحن و سرا میں جو بہشت کا ٹکڑا ہے ایک خاص معنوی ماحول پیدا ہوگيا ۔ جیسے ہی ابر رحمت اور بارش کے بادل مشہد کی فضاؤں میں نظرنواز ہوئے حرم مطہر رضوی کی فضا غیر معمولی اور الگ انداز میں متجلی ہونے لگی اور ایسا خوشنما منظر سامنےآیا کہ جس نے سبھی زائرین اور مجاورین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور ایک جاودانی خوبصورت تصویر اس بارگاہ منور میں نقش ہوگئی ۔
-
حرم امام رضا (ع) میں عید سعید فطر کی نماز کے خوبصورت مناظر
مؤرخہ21مارچ2026 بروز سوموار کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے اور مشہد مقدس کے امام جمعہ آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ کی امامت میں حرم امام رضا علیہ السلام میں نماز عید فطر پڑھائی گئی۔
-
حرم امام رضا(ع) میں نئے شمسی سال کی مناسبت سے ایرانیوں کا سب سے بڑا اجتماع
نئے شمسی سال 1405 کے آغاز کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام میں ایرانیوں کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا۔