دن کے گرم ترین لمحات میں جب چند ٹھنڈے اور خوشبودارقطرے حرم کی فضا میں پھیلتے ہیں تو ان کی خوشبو سے سانسیں مہک اٹھتی ہیں اور زائرین کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے ،بچے کھیل میں مصروف ہوجاتے ہیں اوراپنے لئے یادوں کو تخلیق کرتے ہیں،خادمین ہر صحن میں یہ خوشبو دار قطرے لے کر زائرین کو ہدیہ دیتے ہیں،یقیناً اس نورانی بارگاہ کی خدمت کا مزہ ہی کچھ اور ہے ، ایسا لگ رہا تھا جیسے خود امام رضا(ع) نے اپنے خادموں کو بھیجا ہو یہ بتانے کے لئے ان گرم ترین لمحات میں مجھے آپ کا خیال ہے ۔۔۔
آپ کا تبصرہ