خزاں کی بارش کے ساتھ حرمِ مطہر رضوی نے تازگی اور روحانیت کا ایک دلکش منظر پیش کیا۔ صحنوں کے بھیگے ہوئے سنگِ فرش پر امام رضا علیہ السلام کے سنہری گنبد کا عکس، گنبد اور میناروں پر بارش کے قطرے اور چھتریوں تلے زائرین کی آمدورفت نے اس بارگاہِ ملکوتی کے خوبصورت مناظر کو کیمرے میں محفوظ کر دیا۔ بارش کے اس موسم میں امام رئوف کے زائرین اور عقیدت مندوں نے بھی آپ کے مرقدِ مبارک کے جوار میں حاضری دی اور عبادت و دعا میں مشغول رہے۔
آپ کا تبصرہ