ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کی آستان قدس رضوی کےادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر سے ملاقات

ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر جناب بابر ملک نے آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین جناب مصطفی فقیہ اسفندیار سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ٓستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ ملاقات مؤرخہ23 نومبر2024 بروز ہفتہ کو ادارہ بین الاقوامی امور کے دفتر میں انجام پائی جس میں  ادارہ بین الاقوامی امور کے نائب ڈائریکٹر نے پاکستانی زائرین کے لئے زیارت کو آسان بنانے کے لئے انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور ترکمنستان میں تعینات پاکستانی سفیر کی شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم میں تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔
اس صمیمی نشست میں ترکمنستان میں تعینات پاکستانی سفیر جناب بابرملک نے بھی آستان قدس رضوی کیجانب سے پاکستانی زائرین کی زیارت کی سہولت کے لئے آٹھائے گئے اقدامات  کو سراہاتے ہوئے اردو زبان زائرین کے لئے ہوٹلوں  اور رہائشی مسافر خانوں کی تعمیر سمیت وقف و نذر کے لئے پاکستانی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

News Code 5184

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha