امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کی بہترین غیرسرکاری یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہے

عالم اسلام کے ریفرنس ڈیٹا بیسISC کی درجہ بندی کے مطابق؛ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی(ع) ملک کے غیرسرکاری اعلیٰ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں چوتھے نمبرپر ہے ۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ امام رضا(ع) یونیورسٹی کے شعبہ ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کے نائب ڈائریکٹر کی یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کے ساتھ شہید فخری زادہ کانفرنس ہال میں ایک نشست منعقد ہوئی جس میں انہوں نے ISC میں ایرانی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کا ذکر کیا۔
ڈاکٹر قاسم صادقی بجستانی نے بتایا کہ گذشتہ سال ISC رینکنگ گروپ نے چھ اہم معیاروں کی بنیاد پر جن میں تعلیم و تحقیق،ٹیکنالوجی اور ایجادات،عالمی شہرت،اقتصادی طور پر مؤثر واقع ہونا اور سماجی خدمات،بنیاد اورسہولیات وغیرہ شامل تھے ایران کی 115 سرکاری اور17 غیرسرکاری یونیورسٹیوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس جائزہ کی بنیاد پر امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے غیرسرکاری تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں میں چوتھے نمبر پرہے۔
جناب صادقی نے بتایا کہ ISC ڈیٹا بیس اپنے ذیلی ادارے Scopus کے ذریعہ تین سالوں کی مدت میں تین طریقوں سے جو معلومات اکھٹی کرتا ہے اس بنیاد پر ان اداروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے ۔
 گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اور صنعت کے مابین تعاون کے معیاروں کے لئے یونیورسٹی اور انڈسٹری کے مابین محققین کی ایک مشترکہ پبلیکیشنزکواسکوپس ڈیٹا بیس میں جائزہ لیاجاتا ہے جس میں فیکلٹی ممبران کی معیاری صلاحیتوں کا اندازاہ اس نشریہ کی اشاعت کی قسم،ماخذ اور حوالہ جات وغیرہ کا حساب لگایا جاتا ہے ۔
انہوںے بتایا کہ کسی بھی ادارے کےمحققین کے تحقیقی اشاعتی مرکزکے معیار اور مقدار کو ان کے مضامین اور آرٹیکل کے تناسب کی بنیاد پر ایک خاص مدت میں ISC اور Scopus جائزہ لیتا ہے ۔

News Code 4873

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha