بسم الله الرحمن الرحیم
’’مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا‘‘
سید مقاومت،فخرِ عالم اسلام،خادم الرضا(ع) سید حسن نصر اللہ کی اشقی الاشقیاء کے ہاتھوں شہادت؛ راہ خدا کے مجاہدوں کی صداقت اور مظلومیت کی واضح دلیل ہے ۔
مقاومت و مزاحمت کے طاقتور اور مظلوم رہنما جو برسوں سے راہ ِ خدا کے مجاہدوں کے ساتھ ہیں،کل رات کائنات کی خبیث ترین مخلوق یعنی بچوں کے قاتل اور وحشی صہیونیوں کے ہاتھوں شہیدکر دیئے گئے ۔
وہ اپنی بابرکت زندگی کے آخری لمحے تک اپنے مولا کے ساتھ کئے ہوئے وعدے پر باقی رہے اور فرزندِ مظلوم کربلا حضرت امام حسین بن علی(ع) کے ساتھ کی ہوئی بیعت پر وفادار رہتے ہوئے ایک لمحے کے لئے بھی دشمنانِ انسانیت کے خلاف جہاد اور جد وجہد کرنے سے نہیں رکے۔
یہ وحشیانہ جرم در حقیقت انسانیت کے خلاف جرم ہے،گذشتہ ایک سال میں ان قاتل صہیونیوں نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے جرائم کے لئے کسی حدومرز کے قائل نہیں ہیں،عالمی اداروں کی مردہ خاموشی اوربڑی طاقتوں کی پشت پناہی سے لمحہ بہ لمحہ اپنے جرائم کی تعداد بڑھا رہے ہیں۔ اس لئے ان عالمی اداروں اور بڑی طاقتوں سے اس صیہونی پاگل کتے کو روکنے کی نہ فقط کوئی امید نہیں ہے بلکہ وہ ان جرائم کو انجام دینے میں ان دہشت گرد اور مجرم صیہونیوں کی مدد بھی کررہے ہیں
امت اسلامیہ کے اتحاد و یکجہتی سے جرائم پیشہ صیہونییزم کا خاتمہ ضروری ہے ،مدبّر اور مقتدر رہبر انقلاب اسلامی کے فتویٰ کے مطابق ہر مسلمان پر واجب ہے کہ وہ غزہ اور لبنان کے مظلوموں کی اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ مدد کریں۔
حضرت ثامن الحجج علیہ آلاف التحیۃ والثنا کی نورانی بارگاہ سے اس وحشیانہ جرم کی مذمت کرتے ہوئے خادم الرضا(ع) اور ان کےجانثار ساتھیوں کی شہادت کو امام عصر(عج)، رہبر معظم انقلاب ا سلامی،ان کے معزز خاندان اور دنیا کے تمام حریت پسندوں خصوصاً لبنان کی بہادراور جان نثار عوام کو تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے مزاحمتی محاذ کی فتح و کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ
احمد مروی: متولی حرم امام رضا(ع)
سید مقاومت،فخرِ عالم اسلام،خادم الرضا(ع) سید حسن نصر اللہ کی اشقی الاشقیاء کے ہاتھوں شہادت؛ راہ خدا کے مجاہدوں کی صداقت اور مظلومیت کی واضح دلیل ہے ۔
News Code 4760
آپ کا تبصرہ