’’شہید القدس‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی چوتھی برسی کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے توسط سے ’’شہید القدس‘‘ کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ بین الاقوامی کانفرنس بروز سوموار مؤرخہ یکم جنوری ۲۰۲۴ کو منعقد کی جائے گی جس میں مشہد مقدس کی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء، ملکی اہم شخصیات اور دانشوروں کے علاوہ کئی دیگر ممالک جیسے افغانستان، پاکستان، عراق، لبنان، شام اور بحرین کئی اہم شخصیات شرکت فرمائیں گی۔

اس بین الاقوامی کانفرنس کے آغازمیں افغانستان کے قاری قرآن  جناب جلیل اشرفی تلاوت قرآن  فرمائیں گے  جس کے بعد فاطمیون برگیڈ کے ثقافتی سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حجت گنابادی،عراقی قونصل جنرل جناب عبد الکریم،آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفی فیضی اور حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری خطاب فرمائیں گے۔

اس تقریب میں حضرت فاطمہ زہراء(س) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے قصیدے پڑھیں جائیں گے اس کے علاوہ یمن،شام،فلسطین اور لبنانی شہیدوں کے اہلخانہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔

نیز اس پروگرام کے ساتھ ایک ضمنی کانفرنس’’دلیل الطوفان‘‘ بھی منعقد کی جائے گی  جس میں غاصب صیہونی حکومت کے گزشتہ ۷۰ سالوں کی بربریت اور جرائم کو۴۰ نمائشی بورڈز کی شکل میں بے نقاب کیا جائے گا۔

قابل توجہ ہے  کہ یہ بین الاقوامی کانفرنس شام ۶ بجے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شیخ طبرسی ہال میں منعقد کی جائے گی۔

News Code 3170

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha