آٹھویں امام حضرت علی رضا(ع) کے حرم میں جگہ جگہ پر آسمان کے ستاروں کی طرح دمکتے چمکتے فانوس آویزاں ہیں جو فضا کو ایک خاص رونق بخشتے ہیں یہ روشن فانوس ہدایت و راہنمائی کی روشنی کی علامت ہیں ، ہر فانوس نہایت نزاکت و نفاست سے بنایا گیا ہے اور نفیس آرائش سے مزیّن کیا گیا ہے ،ان فانوس کی لڑیاں اور شاخیں ،زائرین کے خالی ہاتھوں کی طرح بنائی گئی ہیں جو آسمان کی طرف بلند ہیں اور ایسے لگ رہا ہے کہ گویا وہ الہیٰ نور سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
آپ کا تبصرہ