مؤرخہ26 جنوری2025 بروز اتوارکو41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب آستان قدس رضوی کی میزبانی میں حرم امام رضا علیہ السلام کے قدس ہال میں منعقد ہوئی جس میں عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای،صوبہ خراسان رضوی میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ سید احمد علم الہدیٰ،آستان قدس رضوی کے متولی آیت اللہ مروی،ادارہ اوقاف و فلاحی امور کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین خاموشی اور دیگر چند ایک عہدیداروں سمیت قومی اور بین الاقوامی قاریان قرآن نے شرکت فرمائی۔واضح رہے کہ ان بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کو پہلی بار حرم امام رضا(ع) میں منعقد کیا جار ہا ہے جو27 جنوری سے 31جنوری2025 تک جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ