آبادی میں اضافے اور زیادہ سے زیادہ تولید نسل کے منصوبے کے نفاذ کے سلسلے میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بانجھ پن کے شکار شادی شدہ جوڑوں کے علاج کے لئے رضوی ہاسپٹل میں دو ہزار نو سو مربع میٹر رقبے پر مشتمل بانجھ پن کے علاج کا خصوصی مرکز’’بشریٰ‘‘ قائم کیا گیا ہے ، اس خصوصی مرکز میں جہاں گائنی اور بانجھ پن،یورولوجی،جنیٹک اور آنکولوجی کے ماہر ڈاکٹر زہیں وہیں دنیا کے جدید ترین آلات و وسائل موجود ہیں اور بانجھ پن کے علاج کی جدید ترین ٹکنیک استعمال کی جاتی ہیں ۔ واضح رہے کہ بانجھ پن کے علاج کے اس مرکز میں تمام ملکی و غیرملکی مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ