امام رضا(ع) اسکولوں میں بچوں کی تربیت کے مقصد سے پری اینڈ پرائمری اسکولوں میں مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے ، بچوں کو ان پروگراموں میں مختلف کھیلوں اور دلکش سرگرمیوں کے ذریعہ قرآن پاک اور اہلبیت علیہم السلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جاتا ہے ،بچے اپنے اپنے اساتذہ کی راہنمائی سے مختلف فنی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں اور دینی و مذہبی موضوعات پر مصوری اور دستکاری وغیرہ انجام دیتے ہیں ،ان سرگرمیوں کے ذریعہ ان کی تخلیقی صلاحیتیں مستحکم ہوتی ہیں اور انہیں دینی مفاہیم کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔
آپ کا تبصرہ