سیدالشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین (ع) کی عزاداری کے ایّام شروع ہونے کی مناسبت سےیکم محرم الحرام کی صبح مؤرخہ7 جولائی 2024بروز اتوار کو خادموں کے توسط سے ’’صلا‘‘ کے عنوان سے عزاداری کے روایتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔

واضح رہے کہ ’’صلا‘‘ کا لغوی معنی آواز دینا ، دعوت دینا اور اعلان کرنا ہے ،یہ روایتی پروگرام 300 سو سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے ہر سال محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی اہلبیت علیہم السلام کے مداح خوان اور مرثیے خوان حضرت  امام حسین علیہ السلام کے سوگ میں نوحے اور مرثیے پڑھ کر اس پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha