مؤرخہ۱۰ مئی ۲۰۲۴ بروز جمعرات کو حضرت معصومہ(س) کے حرم مطہر میں خادموں کی ِ خطبہ خوانی اورعشرہ کرامت کے جشنوں کے آغاز کی مناسبت سے تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام والمسلمین مروی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپایگانی اور حرم مطہر حضرت معصومہ(س) کے متولی آیت اللہ سعیدی نے خطاب فرمایا،۔ قابل توجہ ہے کہ اس تقریب کے دوران حرم حضرت معصومہ(س) کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے ہدیہ کئے جانے والے سونے سے بنے دروازے سے بھی نقاب کشائی کی گئ۔
آپ کا تبصرہ