حرم امام رضا(ع)
-
مشہد مقدس میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں بین الاقوامی شعری نشست کا انعقاد
غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں جہاں پورے ایران میں مختلف فنی اور ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں مشہد کے فلسطین اسکوائر (میدان فلسطین) میں’’طوفان واژہ ھا‘‘(لفظوں کا طوفان) کے عنوان سے عظیم الشان شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
-
حرم امام رضا(ع) میں ’’من القدس الی القدس‘‘ کے عنوان سے آرٹ تقریب کا آغاز
غزہ کی بی دفاع اور مظلوم عوام کی حمایت اور مدد کے لئے حرم امام رضا(ع) میں آستان قدس رضوی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کی کاوشوں سے ’’من القدس الی القدس‘‘( قدس سے قدس تک) کے عنوان سے آرٹ تقریب کا آغاز کیا گیا ہے ۔
-
ایرانی کھلاڑی نے اپنے گولڈ میڈل کو حرم امام رضا (ع) کے میوزیم کیلئے وقف کر دیا
ایرانی کشتی ٹیم کے کھلاڑی امیر حسین زارع نے بین الاقوامی سطح پر منعقدہ کشتی کے مقابلے میں جیتنے والے اپنے سونے کے میڈل اور ایشیاء کی سطح پر منعقدہ کشتی مقابلے میں حاصل کردہ چاندی کے میڈل کو حرم امام رضا علیہ السّلام کے میوزیم کیلئے وقف کر دیا۔
-
رضوی آرٹ کے محور پر’’مہر‘‘ برانڈ کے عنوان سے ۷۰۰ آرٹ پروڈکٹس کی ڈیزائنگ
آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس ادارے کی جانب سے مکتبِ رضوی آرٹ پر مرکوز ۷۰۰ رضوی آرٹ مصنوعات کی ’’مہر‘‘ برانڈ کے ساتھ ڈیزائنگ کی گئ۔
-
ملکی کوریڈور ریل کی ترقی میں آستان قدس رضوی کا کردار
ہمدان –سنندج ریلوے لائن کا پہلا مرحلہ ایران کے مغربی کوریڈور ریلوے ٹریک کے ایک حصے کے طور پر ،ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے انجینئرز کی کاوشوں سے مکمل ہوچکا ہے ۔
-
سالانہ ایک لاکھ خادموں کو حرم امام رضا(ع) میں خدمت کی توفیق
روضہ منورہ امام رضا علیہ السلام کے سربراہ اعلیٰ نے آٹھویں امامؑ کی نورانی بارگاہ میں خدمت فراہم کرنے والے پلیٹ فارمز کی تعداد میں اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ ایک لاکھ خادموں کو حرم امام رضا(ع) میں خدمت کرنے کی توفیق حاصل ہے۔
-
کینیڈین شہری کی جانب سے رضوی میوزیم کو ڈاک ٹکٹوں کا قیمتی اور شاندار مجموعہ عطیہ کیا گیا
ایک مسلمان کینیڈین شہری نے رضوی میوزیم کو ۱۰۰ سے زائد مہر والےڈاک لفافے اور کینیڈا کی ڈاک ٹکٹوں کے کیٹلاگ کا ایک بڑا مجموعہ آستان قدس رضوی کے ڈاک ٹکٹ اور سکّوں والے خزانے کو عطیہ کیا ،ڈاک ٹکٹوں کا یہ مجموعہ ۱۸۵۱ میلادی سے ۲۰۲۳ تک کی ڈاک ٹکٹس پر مشتمل ہے ۔
-
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ:
حرم امام رضا (ع) کی زیارت کے لئے سالانہ ۵ سے ۷ ملین زائرین حاضر ہوتے ہیں
ستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے کہا کہ حرم امام رضا (ع) میں سالانہ کی بنیاد پر ۵ سے ۷ ملین زائرین، آنحضرت کی زیارت کیلئے مشرف ہوتے ہیں۔
-
حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے ممتاز اساتذہ اور علمائےئ کرام کی شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات
حوزہ علمیہ مشہد مقدس کے ممتاز اساتذہ اور علمائے کرام کے ایک وفد نےحجت الاسلام احمد مروی کی میزبانی میں شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی۔
-
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کراٹے ٹیم حرم امام رضا(ع) کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے مشرف
اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کراٹے ٹیم جو کہ بارہ بچوں اور بچیوں پر مشتمل تھی حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئی ۔
-
حرم امام رضا (ع) میں عرب زائرین کی عزاداری
عراق کے شہر القاسم کے بعض زائرین ۲۱ اکتوبر کو صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حرم امام رضا علیہ السلام پہنچے۔
-
حجت الاسلام مروی؛
فلسطینیوں کی مظلومیت اوراسرائیلی ظلم و بربریت کا اسکینڈل برملا کرنا میڈیا پرسنز اورفنکاروں کی ذمہ داری ہے
آستان قدس رضوی کے متولی نے موجودہ حالات میں فلسطینی عوام کی مظلومیت اور اسرائیل و امریکہ کے ظلم و بربریت کے اسکینڈل کو برملا کرنے اور اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کو میڈیا پرسنز،فنکاروں اوراہل قلم کی اہم ترین ذمہ داری قرار دیا۔
-
رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں چار لاکھ ستاسٹھ ہزار زائرین کو دینی سوالات کے جوابات دیئے گئے
حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ دینی سوالوں کے جوابات کے سربراہ نے بتایا کہ رواں سال میں گذشتہ چھ مہینوں کے دوران چار لاکھ ستاسٹھ ہزار زائرین کو ان کے دینی سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔
-
حجت الاسلام مروی؛
شیخ زکزاکی دین کی تبلیغ کرنے والے مجاہدوں کے لئے صبر و استقامت کا نمونہ ہیں
ٓستان قدس رضوی کے متولی نے نائیجریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ حجت الاسلام شیخ زکزاکی کو دین کی تبلیغ کرنے والے مجاہدوں کے لئے صبرو استقامت کا نمونہ قرار دیا۔
-
دیوان حافظ کے ۵۰۰ سالہ پرانے خطی نسخے کی رونمائی
شہرہ آفاق ایرانی شاعر حافظ شیرازی کی برسی کے موقع پرآستان قدس رضوی کے بروزمنگل کو منعقد ہونے والے علمی و ثقافتی پروگراموں کی سلسلہ وار ۱۸۳ ویں نشست کو ایران کے معروف و مشہور شاعر کے دیوان حافظ کے خطی نسخہ کے تعارف اور رونمائی سے مخصوص کیا گیا ۔
-
’’طوفان الاقصیٰ‘‘ آپریشن سرطانی پھوڑے اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ؛حجت الاسلام احمد مروی کابیان
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے ’’طوفان الاقصیٰ‘‘ آپریشن کو سرطانی پھوڑے اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ قرار دیا۔
-
پاکستان سے فارسی ادب کے پروفیسرز کا رضوی مرکزی لائبریری کے مخطوطہ مرکز کا دورہ
پاکستان سے تشریف لائے فارسی ادب کے پروفیسرز نے حرم امام رضا علیہ السلام میں واقع رضوی مرکزی لائبریری کے مخطوطہ مرکز کا دورہ کیا۔
-
ملائشیا کے ایک اعلیٰ ثقافتی اور قرآنی وفد کا حرم امام رضا (ع) کا دورہ
ملائشیا کے ایک اعلیٰ ثقافتی اور قرآنی وفد نے آستانہ قدس رضوی کے ثقافتی اور علمی شعبے کے تعاون سے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کا دورہ کیا اور حرم کے مختلف اداروں اور شعبوں کی جانب سے انجام پانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ملائیشیا سے آئے ہوئے قرآنی اور ثقافتی اعلیٰ وفد کی، حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام کے ادارۂ قرآن و ثقافت کے سربراہ ڈاکٹر سید علی محمد سرسرابی رہنمائی کر رہے ہیں جبکہ اس وفد کا حرم کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ جاری ہے۔
-
خورشید میڈیا کی مہمان خواتین کی حرم امام رضا (ع) میں حاضری
مشہد مقدس میں منعقدہ خورشید میڈیا کے بین الاقوامی سیمینار کی مہمان اور میڈیا سے وابستہ خواتین نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی۔
-
یورپ میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے کی رضوی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ملاقات
یورپ میں آیت اللہ العظمٰی سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین طالقانی نے مشہد مقدس میں رضوی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
-
آستانہ رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ کی عراق میں نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات
مشہد مقدس میں آستانہ رضوی کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے عراق میں نمائندہ ولی فقیہ سے ملاقات کی ہے۔
-
ملک میں پائے جانے والے قدیمی ترین خطی نسخہ’’السیرۃ الحلبیۃ‘‘ کی رونمائی
آستان قدس رضوی کے ہفتہ وار علمی و ثقافتی پروگراموں کے ۱۸۲ ویں پروگرام میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ(ص) اور حضرت خدیجہ(س) کے یوم ازدواج کی مناسبت سے ملک میں پائے جانے والے قدیمی ترین خطی نسخہ ’’ انسان العیون فی سیرة الامین المأمون‘‘ یا ’’السیرۃ الحلبیۃ‘‘ کی رونمائي کی گئی یہ قدیمی خطی نسخہ آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریی کے مرکز مخطوطات میں بحفاظت رکھا گیا ہے ۔
-
حجت الاسلام احمد مروی؛
امام رضا(ع) کی تہذیب ساز ہجرت نے استکبار کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ہے
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے مستکبروں کے مدّ مقابل ڈٹ جانے اورحق کی باطل پر کامیابی کو امام رضا(ع) کی تہذیب ساز ہجرت کا مقصد قرار دیا۔
-
حرم امام رضا)ع) میں انڈونیشیا کے ۲۵۰ زائرین کا اجتماع
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے انڈونیشیا کے ۲۵۰محبان اہلبیت علیہم السلام حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے.
-
آٹھویں امام کی نورانی بارگاہ میں کتاب"نسیم با طراوت از سیر رضوی" سے نقاب گشائی
ماہ صفر کے آخری دنوں میں حرم امام علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے انگریزی زبان میں کتاب "نسیم با طراوت از سیرہ رضوی" سے نقاب گشائی کی گئ.
-
ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی سطح پر موکب لگانے والوں کو اعزاز سے نوازا گیا
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کاوشوں سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہ صفر کے آخری عشرے کے دوران بین الاقوامی سطح پر موکب لگانے والوں کو جن کا تعلق عراق،ماڈاگاسکر اور پاکستان سے تھا اعزاز سے نوازا گیا۔
-
اربعینِ امام حسین(ع) کی وحدت بخش ثقافت کوامت مسلمہ میں ہمیشہ جاری رہنا چاہئے؛متولی حرم امام رضاؑ
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اہلسنت علماء و زائرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اربعین امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات اور ثقافت،ایثارومحبت،ہمدردی اور اتحاد و یکجہتی پر مشتمل ہے ،آج ہمیں اربعین کی وحدت بخش ثقافت کو امت مسلمہ میں فروغ دینے اور جاری رکھنے کی ضرورت ہے اس لئےاگرچہ اربعین ملیین مارچ ختم ہو گیا ہے لیکن اس ثقافت کو ہرگز ختم نہیں ہونا چاہئے۔
-
حرم امام رضا (ع) میں بین الاقوامی ماتمی انجمنوں کی جانب سے عزاداری کا انعقاد
آستانہ امام رضا علیہ السّلام کی میزبانی میں حرم مطہر کے صحن غدیر میں اسلامی ممالک کے عزاداروں کی جانب سے عظیم الشان عزاداری کا اہتمام کیا گیا۔
-
ماہ صفر کے آخری عشرے میں بین الاقوامی چینلز سے نشر کئے جانے والے 12 خصوصی پروگراموں کی تفصیلات
ماہ صفر کے آخری ایام میں آستان قدس رضوی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے تعاون سے 12 خصوصی پروگرامز بین الاقوامی اور غیر ملکی نیٹ ورکس پر نشر کئے جائیں گے.
-
ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کو (آرام جان ھا) یعنی دلوں کے سکوں کے عنوان سے منایا جائے گا
امام رضا علیہ السّلام کا تمام انسانوں کیلئے انیس النفوس ہونے کے عنوان سے، ماہ صفر المظفر کے آخری عشرے کو آرام جان ھا کے شعار کے ساتھ منایا جارہا ہے۔