-
رضوی لائبریری کا قرآنی گنجینہ اسلامی جمہوریہ ایران کے علمی اقتدار کو دنیا میں مستحکم بنا سکتا ہے
عالم اسلام کی ورچوئل یونیورسٹیز کے نیٹ ورک کے سکریٹر جنرل نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبریری کے وزٹ کے دوران کہا کہ اس مقدس بارگاہ کا قرآنی گنجینہ دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے علمی اقتدار کو مستحکم بنا سکتا ہے ۔
-
انقلاب اسلامی کے بعد آستان قدس رضوی کی حرم امام رضا(ع) کی توسیع و ترقی پر خصوصی توجہ
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا مقدس آستانہ روحانیت اور زیارت کے علاوہ فن تعمیراور خوبصورتی کے لحاظ سے ماہر کاریگروں اور معماروں کے مختلف فنون کا مرکزاور مجموعہ ہے ،ایک ایسی جگہ ہے جہاں یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اس حرم کے ہر کونےاور گوشے میں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبوں کو بڑی احتیاط اور خوبصورتی کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے اور کئی دیگر منصوبوں پر ابھی کام جاری ہے ۔
-
زیارت کو آسان بنانا آستان قدس رضوی کی اوّلین ترجیح ہے ؛ نائب متولی کا بیان
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے زیارت کو آسان بنانے اور اس سلسلے میں سہولیات فراہم کرنے کو آستان قدس رضوی کی اوّلین ترجیح قرار دیا۔
-
جناب عراقچی کا ایرانی قالینوں کی برآمداتی منڈیوں کو توسیع وترقی دینے کا وعدہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جناب سید عباس عراقیچی نے ایرانی ہینڈ میڈ قالینوں کی 31 ویں ایکسپو کا دورہ کیا اور اس دوران آستان قدس رضوی کی قالین کمپنی کے بوتھ پر بھی تشریف لے گئے۔
-
لبنانی متاثرین کے لئے ایک لاکھ بیس ہزار گرم لباس عطیہ کرنے کی مہم کا شاندار استقبال
آستان قدس رضوی کےمرکز برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک خدا پسندانہ عمل کے تحت ’’تحفہ‘‘ کے عنوان سےغزہ اور لبنان کے مظلوموں کے لئے امدادی مہم کا آغاز کیا گیا جسے ایرانی خواتین کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا۔
-
ایران کولبنانی عوام اپنا اصل حامی اور پناہ گاہ سمجھتے ہیں
حرم امام رضا علیہ السلام کے خادمین ،لبنان کی مزاحمتی عوام سے ملنے کے لئے دمشق،حمص اور بیروت شہر تشریف لے گئے۔
-
حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پر رضوی زائر سرا لبنانی عزاداروں کا میزبان
آستان قدس رضوی کے زائر سرا اور زائر شہر رضوی میں لبنانی پناہ گزینوں کے لئے شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مناسبت سے عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔
-
غزہ اور لبنان کی مظلوم عوام کی حمایت میں فن کی زبان کا استعمال
رپورٹ/’’تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے وسائل کے ساتھ لبنان اور حزب اللہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں‘‘جملہ اگرچہ مختصر ہے لیکن بہت گہرا ہے،ذمہ دار اور فکر مند لوگوں کے کندھوں پر ذمہ داری کا بوجھ ڈال دیتا ہے ،جس کی جتنی استطاعت ہے اس کے مطابق میدان میں آئے اور آرٹ و فن سے متعلق رکھنے والوں کی استطاعت قلم اور رنگوں کی دنیا ہے آرٹسٹ اور فنکار آئے ہیں تاکہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اپنے فن کی زبان سے غزہ اور لبنان کے مظلوموں کی آواز بن سکیں۔
-
یومِ شہادت حضرت زہراء(س) کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کی عزاداری کا انعقاد
مؤرخہ14 نومبر2024 بروز جمعرات کو ’’در سوگ گل یاس‘‘ کے عنوان سے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں اردو زبان خواتین کے لئے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو زبان زائرو مجاور خواتین نے بھرپور شرکت فرمائی۔
-
شہادت حضرت فاطمہ زہراء(س) کے موقع پر آستان قدس رضوی کے لبنانی مہمانوں کی جانب سے عزاداری کا انعقاد
حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کے موقع پر ’’سیدۃ المقاومۃ ‘‘ کے عنوان سے عزاداری کا انعقاد کیا گیاجس میں 160لبنانی پناہ گزینوں نے شرکت فرمائی، واضح رہے کہ عزاداری کے یہ مراسم مؤرخہ 15 نومبر2024 بروز جمعہ کو لبنانی پناہ گزینوں کی رہائش کی جگہ پر منعقد کئے گئے ۔
-
حضرت فاطمہ زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا پرچم تبدیل
ایّام فاطمیہ کے آغاز اور حضرت فاطمہ زہراء (س) کی شہادت کی مناسبت سے سوگ کی علامت کے طور پر مؤرخہ 14 نومبر2024 بروز جمعرات کو حرم امام رضا(ع) کے گنبد مطہر کا سبز پرچم اتار کر سیاہ پرچم نصب کر دیا گیا۔
-
دلوں کے محبوب مقررکو خراج تحسین پیش کرنےکے لئےتقریب کا انعقاد
مبلغ اخلاق و انقلاب حجت الاسلام والمسلمین راشد یزدی کی نصف صدی سے زائد تبلیغی و دینی جدوجہد کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کے سربراہ آیت اللہ مروی،رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے انچارج حجت الاسلام والمسلمین محمد محمدی گلپایگانی اور ملک کے سویلین اور ملٹری حکام نے اس تقریب میں شرکت فرمائی۔
-
’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقاد
مؤرخہ 12 نومبر2024 بروز منگل کو حرم امام رضا(ع) کے نمائشی سینٹر میں مزاحمتی محاذسے مربوطہ فن پاروں کی نمائش کے مقصد سے ’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے چند ایک نامور فنکاروں اور آرٹسٹوں نے شرکت فرمائی۔
-
40 سالہ تحقیق کے نتیجے میں مقدس مقامات سے متعلق چالیس سے زائدبہترین کتابوں کی اشاعت
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں مقدس مقامات پر سماجی مضامین کے ریسرچ گروپ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ مقدس مقامات کے سماجی مطالعہ اور ریسرچ کے میدان میں بہترین چالیس تحقیقی کتابوں اورتالیفات کی اشاعت کی گئی ہے ۔
-
حرم امام رضا(ع) میں’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقاد
آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے تعاون سے حرم امام رضا(ع) میں’’پرچم زمین پر نہیں گرے گا‘‘ کے عنوان سے آرٹ ایونٹ کا انعقادکیا گیا۔
-
حضرت امام علی رضا(ع) کو مسلمانوں کے مابین اتحاد کے محور کے طور پر متعارف کرانے کی ضرورت ہے ؛انڈونیشیا کے اسلامی اداروں کے ڈائریکٹر کا بیان
انڈونیشیا کے اسلامی اداروں کے ڈائریکٹر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شخصیت کو انڈونیشیا کے تصوف پر مبنی معاشرے میں شیعوں اور اہلسنت کے درمیان اتحاد کے عنصر کے طور پر متعارف کرایا جانا چاہیئے۔
-
خواتین کے حقوق کے دفاع کا نعرہ، مغرب کا سب سے بڑا جھوٹ اور دھوکہ ہے ؛آیت اللہ احمد مروی
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے خواتین کی عزت و آبرو کے تحفظ کو سماج میں ان کی مؤثر موجودگی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی تہذیب ایک طرف سے خواتین کی عزت و وقار کو مجروح کرتی ہے اور دوسری طرف خواتین کے حقوق کا دم بھرتی ہے ،یہی چیز مغربی تہذیب کا سب سے بڑا دھوکہ اور جھوٹ ہے ۔انسانی کرامت اور خاندانی چیلنجز
-
حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد کی تاریخ اور تعارف
جب بھی آنکھیں حرم امام رضا(ع) کے سنہری گنبد پر پڑتی ہیں تو عقیدت محبت کی علامت کے طور پر سر جھک جاتے ہیں اور بغیر کسی وجہ کے آنکھوں سے اشک بہنے لگ جاتے ہیں۔
-
حرم امام رضا(ع) میں استقامتی محاذ کے علمبردار شہید سید حسن نصر اللہ کی یاد میں پروگرام کا انعقاد
حرم امام رضا (ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے شہدائے مزاحمت کی یاد میں اورقائد مزاحمت شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسیوں کی مناسبت سے ’’راہ نصر اللہ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
دور حاضر میں انسانی کرامت اور خاندانی چیلنجز کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
مؤرخہ 11 نومبر2024 بروز سوموار کو مشہد مقدس کی فردوسی یونیورسٹی میں دور حاضر میں انسانی کرامت اور خاندانی چیلنجز کے عنوان سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی آیت اللہ احمد مروی نے خطاب فرمایا۔
-
قائد مزاحمت کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد
مؤرخہ9 نومبر2024 بروزہفتہ کو حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالمرحمہ میں قائد مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور حزب اللہ لبنان کے شہداء کی یاد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غیرملکی زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔
-
لبنان امام روؤف کی پناہ میں کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد
لبنان کی مظلوم عوام کے لئے لوگوں کے تحائف اور عطیات اکھٹے کرنے کے مقصد سے مؤرخہ 7نومبر2024 بروزجمعرات کو حرم امام رضا(ع) کے صحن قدس میں ’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ کے عنوان سے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
-
مشہد مقدس میں’’ بیعت با نصر اللہ‘‘ کے عنوان سے عوامی اجتماع
شہدائے مزاحمت اورحزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسویں کی مناسبت سے مؤرخہ 10 نومبر2024 بروز اتوار کو مشہد مقدس کے شہداء چوک سے حرم امام رضا(ع) کی جانب ’’بیعت با نصراللہ‘‘ کے عنوان سے عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
-
حضرت زینب(س) کی شبِ ولادت کے موقع پر امام رضا(ع) میں مختلف پروگراموں کا انعقاد
عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب(س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں جشن اور خوشیوں کا سماں تھا،اور اس مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد کئے گئے۔
-
حرم امام رضا(ع) کے زائرین و مجاورین کی عوامی امدادی مہم’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ پرجوش شرکت
لبنانی کے ثابت قدم اور مظلوم عوام کی مدد کے لئے تحائف اور امداد جمع کرنے کی عوامی مہم’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘کا آغازحرم رضوی کے زائرین و مجاورین کے پرجوش شرکت سے ہوا
-
دارالشفائے امام رضا(ع) ہاسپٹل میں نئی فارمیسی اور ریڈیولوجی مشین کا افتتاح
حضرت زینب(س) کی ولادت با سعادت اور نرسنگ ڈے کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے جوار میں واقع دارالشفائے امام رضا(ع) ہاسپٹل کی نئی فارمیسی اور ریڈیولوجی مشین کو آپریشنل کرنے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
-
امام رضا(ع) کا روضہ منورہ لبنان کے لئے عوامی امدادی اتحاد کا مرکز اور مظہر ہے
حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں’’لبنان امام روؤف کی پناہ میں‘‘ کے عنوان سے عوامی امدادی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں زائرین و مجاورین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
-
حضرت رقیہ(س) کی ضریح مطہر کے لئے حرم امام رضا(ع) کے خادمین کی جانب سے نئی چادر کا ہدیہ
عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب(س) کی ولادت با سعادت کے موقع پرحرم امام رضا(ع) کے خادمین کی جانب سے حضرت رقیہ (س) کی ضریح مطہر کے لئے نئی چادر ہدیہ کی گئی۔
-
دارالشفائے امام (ع) ہاسپٹل میں غیرملکی زائرین کو ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد طبی خدمات کی فراہمی
آستان قدس رضوی کے میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ رواں سال کے پہلے سات مہینوں کے دوران دارالشفائے امام (ع) ہاسپٹل میں غیرملکی زائرین کو ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد طبی خدمات فراہم کی گئیں۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کے تین جزیروں کی لازوال شناخت اور مشرق وسطیٰ میں برطانیہ کا تفرقہ انگیز کردار
مشہد مقدس میں فکری و تحقیقی ادارے رضوی کی 27 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ’’اسلامی جمہوریہ ایران کے تین جزیروں کی لازوال شناخت اور مشرق وسطیٰ میں برطانیہ کے تفرقہ انگیز کردار پر نظرثانی‘‘ تھا۔