’’تحفہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ قومی مہم کے زیر اہتمام لبنان کی مظلوم عوام کے لئے ایک لاکھ چھ ہزار گرم ملبوسات کی فراہمی

موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف صوبوں کی مخیر خواتین نے اپنے اپنے صوبے کے رضوی خدمت سیکریٹریٹ کے تعاون سے صیہونی خونخوار حکومت کے وحشیانہ حملوں سے متاثرہ لبنانی عوام کے لئے ایک لاکھ چھ ہزار گرم کپڑے عطیہ کئے ۔

ٓستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کےمرکز برائے خواتین اور خاندانی امور کی ڈائریکٹر محترمہ فاطمہ دژبرد نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کا امور خواتین اور خاندانی مرکز صوبوں میں واقع رضوی خدمت کے سیکریٹریٹ خصوصاخواتین کے مراکز کے ساتھ مل کر مختلف مہموں کا انعقاد کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے غزہ اور لبنان کی مظلوم عوام کی مدد کرنے پر تاکید کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ’’ہمدردی کے لئے تحفہ‘‘ کے عنوان سے ایک مہم چلائی گئی جس کے تحت ان متاثرہ علاقوں کی عوام کے لئے ضروری سامان اور گرم کپڑے اکھٹے کئے گئے ہیں۔
کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے مرکز برائے خواتین و خاندانی امور کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ کرامت ِ رضوی فاؤنڈیشن حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ضرورت مندوں کی ضروریات کو پورا کرنے خصوصاً غزہ اور لبنان کے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سردیوں کا موسم شروع ہونے کی وجہ سے ان کے لئے گرم لباس فراہم کرنا بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ اب تک ایک لاکھ چھ ہزار گرم ملبوسات اکھٹے کئے جا چکے ہیں جن کی پیکنگ کے لئے انہیں مشہد اور تہران روانہ کیا جائے گا۔
محترمہ دژبرد نے بتایا کہ ان گرم ملبوسات میں بچوں کے کپڑے،خواتین اور مردوں کے گرم کپڑے، جوتے،ٹوپیاں اور کمبل وغیرہ شامل ہیں جنہیں 30 بلین تومان کی لاگت سے خریدا گیا ہے ،اس مہم میں کامیابی کرامتِ رضوی فاؤنڈیشن کے عوامی سطح پر وسیع نیٹ ورک  اور تعاون کا نتیجہ ہے ۔

News Code 5003

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha